چینی وزیر خارجہ کی تر ک صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں

دونوں ممالک کو دہشتگردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط بنانا چاہئے، ترک صدر ترکی چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ترک وزیر اعظم

منگل 15 نومبر 2016 12:46

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے گذشتہ روز ترکی کے صدر طیب اردگان اور وزیر اعظم بن علی یلدرم سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا کہ ترکی چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور وہ ان تعلقات کو اعلیٰ سطح تک برقرار رکھنے کا خواہش مند ہے تا کہ دفاعی تعاون کے ذریعے شراکت داری کے مسائل تک تعاون کیا جا سکے ۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں وہ کئی معاملات پرمتفق ہو گئے تھے ، انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شرکت پر بھی رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے تیز رفتار ریلوے کی تعمیر ، سیاحت ، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی رضا مندی ظاہر کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشتگردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط بنانا چاہئے تا کہ قومی خود مختاری ، سلامتی اور استحکام کا تحفظ کیا جا سکے ، چین کے وزیرخارجہ وانگ یی سے بات چیت کرتے ہوئے ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ دوطرفہ دورو ں کے باعث دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطح کے تعلقات میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ان دوروں نے تعلقات کو مضبوط بنانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد آپس میں صلاح مشورہ کرنا اور جو معاملات دونوں ملکوں صدور کے درمیان اتفاق رائے سے طے پا گئے ہیں ان پر موثر عملدرآمد کرنا ہے ۔یا درہے کہ چینی وزیر خارجہ ترکی کے وزیر خارجہ کی سرکاری دعوت پر گذشتہ روز انقرہ پہنچے تھے ۔

متعلقہ عنوان :