ہوبارٹ ٹیسٹ،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی

منگل 15 نومبر 2016 12:46

ہوبارٹ ٹیسٹ،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست ..

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی ،ْ میچ کے چوتھے روز کینگروز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز دو وکٹ اور 121 رنز سے دوبارہ شروع کی تو ان کی پوری ٹیم ابتدائی 24 اوورز کے کھیل میں 161 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،ْکینگروز کی جانب سے عثمان خواجہ64، ڈیوڈ وارنر45 اور کپتان اسٹیو اسمتھ 31رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، جنوبی افریقہ کے کائل ایبٹ نے 6 وکٹیں حاصل کیں ،ْکاگیسو ربادا نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،ْ کائل کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ،ْ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 نومبر سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو آسٹریلوی ٹیم نے میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری ادھوری اننگز 121 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسکو 120 رنز خسارے کا سامنا تھا ،ْعثمان خواجہ 56 اور کپتان سٹیون سمتھ 18 رنز پر کھیل رہے تھے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی گزشتہ روز کی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور کینگروز کو بالکل بے بس کردیا ،ْعثمان خواجہ تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 64 رنز بناکر کائل ایبٹ کی گیند پر ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے اس کے بعد آسٹریلین ٹیم یکے بعد دیگرے پویلین کو لوٹتی چلی گئی کوئی بھی کھلاڑی پروٹیز بائولرز کے سامنے نہ ڈٹ سکا اور سمتھ کے علاوہ کوئی کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکا، ایڈم ووجز چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر کائل ایبٹ کی گیند پر پال ڈومنی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، کالم فارگیوسن محض ایک رن بناکر رابادا کی گیند پر آئوٹ ہوگئے، پیٹر نیویل 6 رنز بناکر رابادا کی گیند پر پال ڈومنی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، مینی اور سٹارک یکے بعد دیگرے صفر پر بالترتیب رابادا اور کائل ایبٹ کی گیند پر آئوٹ ہوگئے، سٹیون سمتھ 31 رنز بناکر رابادا کی گیند پر ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، نیتھن لیون آسٹریلیا کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر کائل ایبٹ کی گیند پر فلینڈرکے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، ہازلیووڈ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے اور یوں پروٹیز بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت پوری آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 161 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔

کائل ایبٹ نے انتہائی شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ کھائی، انکو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 نومبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :