بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں 17 نومبر کو دو میچز کھیلے جائینگے

منگل 15 نومبر 2016 12:46

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں 17 نومبر کو دو میچز کھیلے جائینگے

دھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں 15 اور 16 نومبر کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا،17 نومبر کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں 15 اور 16 نومبر کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں ہوگا جبکہ 17 نومبر کو پہلا میچ ڈھاکہ ڈائنامیٹیز اور چٹاگانگ ویکنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ رنگپور رائیڈرز اور باریسال بلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ لیگ کا فائنل میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :