سپورٹس بورڈ پنجاب کی تیسری اور خواتین کی پہلی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتاح کل کنیئرڈ کالج لاہور میں ہوگا

منگل 15 نومبر 2016 12:49

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی تیسری اور خواتین کی پہلی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتاح کل بدھ کو کنیئرڈ کالج لاہور میں ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس اکیڈمی کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

اکیڈمی میں نوجوان خواتین کھلاڑیوںکو تربیت دی جائے گی۔ کوچنگ اکیڈمی کے قیام سے خواتین کو جدید اور بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔ اکیڈمی میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے جس سے بہترین کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گی جس سے وہ اپنے ٹیلنٹ کو مزید نکھار سکیں گی، اس سے قبل سپورٹس بورڈ پنجاب راولپنڈی اور سیالکوٹ میںکرکٹ کوچنگ اکیڈمیز کا افتتاح کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :