18 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ، ترک پلاسٹ نے ہجویری سپورٹس کو 114 رنز سے ہرا دیا

منگل 15 نومبر 2016 12:49

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) 18 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے میچ میں ترک پلاسٹ نے ہجویری سپورٹس کو 164 رنز سے ہرا دیا۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں ترک پلاسٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے۔ دستگیر بٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 118، عدنان خان 86 اور حماد مقبول نے 28 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ہجویری سپورٹس کی طرف سے میاں مبین نے 2 وکٹس حاصل کیں۔ جواب میں ہجویری سپورٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 21 اوورز میں 121 رنز بناسکی۔ میاں فضل نے 32 اور ذوالفقار علی نے 21 رنز بنائے۔ ترک پلاسٹ کی جانب سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ندیم بیگ نے 3 اور آصف حسین نے 2 کھلاڑیون کو آئوٹ کیا۔ جاوید اشرف، محمد کلیم امپائر جبکہ خالد وحید سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :