تھرکول پاور پروجیکٹ تعمیراتی مرحلہ میں داخل ہو گیا

مائننگ اور پاور پروجیکٹ 38 ماہ میں مکمل کر لیں گے ,چیف ایگزیکٹو پروجیکٹ

منگل 15 نومبر 2016 12:52

اسلام آباد / تھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) قومی اہمیت کا حامل تھرکول پاور اینڈ مائننگ پروجیکٹ اپنے تعمیراتی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے اس صحرائی خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا اور لوگوں کو خوشحالی ملے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحرائے تھر میں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں ایک حالیہ سروے میں کہا گیا ہے کہ اس خطے میں 175 ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر ہیں جس میں سے 186 ارب ٹن پاکستان میں موجود ہیں اتنے ذخائر کے باوجود پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں ان کا حصہ صفر کے برابر ہے سندھ اینگرو مائننگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شمس الدین احمد شیخ نے کہا ہے کہ پروجیکٹ کا سرکاری کلوز اپریل 2016 میں حاصل کیا گیا اور کام کو 42 مہینوں میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی انہوں نے کہا کہ ہم نے 9.8 فیصد پیشرفت حاصل کر لی ہے اور ہمیں امید ہے کہ مائننگ اور پاور پلانٹ پروجیکٹ 38 ماہ میں مکمل کریں گے ۔