مخدوم جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ ن میں شمولیت میں تاخیر

منگل 15 نومبر 2016 12:52

مخدوم جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ ن میں شمولیت میں تاخیر
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) مخدوم جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ ن میں شمولیت میںتاخیر،معاملہ دسمبر کے آخر تک جانے کا امکان۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا معاملہ دسمبر کے آخر تک جا سکتا ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ توقع کی جا رہی ہے کہ ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کریں گے یہ تقریب دسمبر کے آخر تک متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :