افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کا ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران 25عسکریت پسند وں کو ہلاک کرنے کا دعوی ، غور میں حملے میں سینئرریونیواہلکار اپنے باڈی گارڈسمیت ہلاک

منگل 15 نومبر 2016 12:54

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران کم سے کم 25عسکریت پسند وں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے، غور میں حملے میں سینئرریونیواہلکار اپنے باڈی گارڈسمیت ہلاک ۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران کم سے کم 25عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہ کارروائیاں کابل،ننگرہار،کنڑ،پکتیکا،قندہار،ارزگان،ہلمند،ہرات،غور،سرائے پل،فاریاب،بغلان اورقندوز میں کی گئیں۔اس دوران 9عسکریت پسند زخمی ہوگئے۔وسطی صوبہ غور میں ایک حملے میں سینئرریونیواہلکار اپنے باڈی گارڈسمیت ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت میں پیش آیا۔ ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔دریں اثناء اسی صوبہ میں گزشتہ روز افغان فوج کے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔حکام کے مطابق تیکنیکی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے فیروزکوہ ائیرپورٹ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی۔ایک اطلاع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :