Live Updates

الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے ریفرنسوں کی سماعت کل ہوگی

منگل 15 نومبر 2016 12:54

الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے ریفرنسوں کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے ریفرنسوں کی سماعت کل بدھ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

عمران خان کے خلاف رانا طلال سمیت دیگر چھ ممبران کی جانب سے دائر ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے ان سے جواب طلب کیا ہے اور اس پر دلائل بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا اور چار دیگر ممبران کی جانب سے جہانگیر خان ترین کے خلاف ریفرنس پر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے جو (آج) بدھ کو اپنا جواب جمع کرائیں گے۔ اے این پی کی سابق رکن قومی اسمبلی بشریٰ گوہر کی سینیٹر لیاقت علی خان کے خلاف درخواست پر بھی دلائل سنے جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات