بھارتی فورسز کی مسلسل فائرنگ‘ وادی نیلم ،کٹن ، آٹھمقام ،کیل کی عوام کا مظفرآباد کی جانب نقل مکانی پر مجبور

منگل 15 نومبر 2016 12:57

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی شہری آباد ی پر بلاجوز فائرنگ کے بعد وادی نیلم ،کٹن ، آٹھمقام ،کیل کی عوام کا مظفرآباد کی جانب نقل مکانی پر مجبور حلقہ امیدوارو ں کامتاثرہ علاقوں کی جانب سے دورہ بھی نہ کرسکے عوام کے اندر شدید غم وغصہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بھارت کی جانب سے آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر بلاجوز فائرنگ سے لائن آ ف کنٹرول کے قریبی شہروں میں رہائش پزیر عوام نے مظفرآباد کی طرف نقل مکانی شروع کردی عوام کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائرنگ کے باعث زندگی مفلوج کر رکھی ہے جبکہ ووٹ لینے والوں نے بھی ان علاقوں کا رخ کرنا تک چھوڑ دیا ہے جس کے باعث ہم اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے عوام نے اپنی فصلیں اور جانوروں کو اسی طرح چھو ڑ چھاڑ کر شہرکی طرف رخ کردیا ہے جو کہ حکومتی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے نہ ان کے لئے کیمپ کا انتظا م نہ ہی کھانے پینے کی سہولت متاثرہ افراد کو مظفرآباد میں رہائش کے لئے بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اس موقع پر حکومت آزادکشمیر کو خصوصی طور پر کیمپوں کا انتظام کرنا چاہے تھا جو نہ کرسکے عوام کے اندر شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے انھوں نے کہا کہ امیدوار ہمیشہ ووٹ لینے کے لئے حاضر ہوتے ہیں جبکہ مشکل وقت میں چہرے تک بھول جاتے ہیں ایسے وقت میں ہم جائیں تو کہاں جائیں ۔

متعلقہ عنوان :