فیض احمد فیض کی 32ویں برسی 20نومبرکو منائی جائے گی

منگل 15 نومبر 2016 13:15

فیض احمد فیض کی 32ویں برسی 20نومبرکو منائی جائے گی
فیصل آباد۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)ملک کے معروف ترقی پسند انقلابی شاعر و دانشوراور نقش فریادی، دوست سبا، نسخہ ہائے وفا، زندان نامہ، دست تہہ سنگ، سروادی سینا، میرے دل میرے مسافرسمیت درجنوں نادر و نایاب شعری مجموعوں اور تصنیفات کے مصنف فیض احمد فیض کی 32ویں برسی 20نومبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تعزیتی ریفرنسز ، سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں، مباحثوں ، مشاعروں اور دیگر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجن میں ادب کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی ملکی و غیر ملکی شخصیات ، سیاسی رہنما ، دانشور ، مبصرین ، مصنفین اور اہل قلم حضرات مذکورہ انقلابی شاعر کی ادبی ، قومی ، ملکی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

مرحوم کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔