پی اسے سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے قائم ذیلی کمیٹی کا اجلاس ملتوی

منگل 15 نومبر 2016 13:26

پی اسے سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے قائم ذیلی کمیٹی کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے قائم ذیلی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینر رانا افضال حسین کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس پیر کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہونا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور ذیلی اداروں کے 60 سے 70 افسران اور عملہ کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے تاہم 15 منٹ تاخیر ہوئی تو پی اے سی کے جوائنٹ سیکریٹری نے اجلاس کے شرکاء سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے کنوینر بعض وجوہات کی بنا پر نہیں آ سکے۔ اجلاس کے لئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :