پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 10 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 15 نومبر 2016 13:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 10 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک کھرب 61 ارب 71 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے گوادر پورٹ میں 132 کے وی سب سٹیشن کے لئے تین کروڑ، بلوچستان میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 20 کروڑ روپے، گوادر میں بسول ڈیم کے لئے 14 کروڑ روپے، سندھ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 20 کروڑ روپے، کچھی کینال پراجیکٹ کے لئے ایک ارب روپے، کرم تنگی ڈیم کے لئے چھ کروڑ روپے، تھر میں مکھی فراش لنک کنال پراجیکٹ کے لئے 22 کروڑ روپے، نئی گج ڈیم دادو کے لئے 60 کروڑ روپے، منگلہ ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے لئے 20 کروڑ روپے، گوادر میں شادی خوڑ ڈیم کی تعمیر نو کے لئے 16 کروڑ روپے، رینی کینال کے لئے 10 کروڑ روپے اور ورسک کینال کے لئے 18 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :