تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے اپنے دورے حکومت کے 3 سال دھرنوں کی نذر کیے‘ عبدالمناف

منگل 15 نومبر 2016 13:41

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)مسلم لیگ(ن) پی کے 11 کے سینئرنائب صدر عبدالمناف خان نے کہاہے کہ تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے اپنے دورے حکومت کے 3 سال دھرنوں کی نذر کیے جس سے نہ صرف صوبے کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی بلکہ تعلیم‘صحت ‘روزگار اور توانائی کے شعبوں کو بھی قنصان پہنچا ‘اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جتنا پیسہ عمران خان نے دھرنوں پر خرچ کیااگر یہ تعمیراتی کاموں پر خرچ کرتے تو صوبے کو معاشری بحران سے نکالاجاسکتاتھا‘ انہوں نے کہاکہ مسائل میں روزبروز اضافہ ہورہاہے صوبہ خیبرپختونخوا مسائل کا گڑبن چکاہے عوام کو انصاف کہیں بھی نظر نہیں آرہا۔