جہانگیر بدرپارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے‘ پیپلزلائرز فورم پشاور

منگل 15 نومبر 2016 13:41

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء جہانگیر بدر کی وفات پر پیپلزلائرز فورم کا تعزیتی اجلاس پشاور ہائی کورٹ کے باروروم میں منعقد ہوا اجلاس میں فورم کے رہنمائوں مہم خان آفریدی‘ اسحاق خلیل‘ اظہر علی بابر‘ جاوید علی اصغر‘ ذیشان جوہر‘ اسحاق خلیل‘ عامر یوسف اور دیگر وکلاء نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس میں جہانگیر بدر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی گئی اور ان کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہاگیا۔

متعلقہ عنوان :