ملک میں جاری خشک سالی کے خاتمے کیلئے الله تعالیٰ سے رجوع کرکے گناہوں سے استغفار کریں‘ مولانا محمدہاشم خان

منگل 15 نومبر 2016 13:44

چارسدہ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ کے امیر مولانا محمد ہاشم خان نے کہا ہے کہ ملک میں جاری خشک سالی کی وجہ سے میں قحط کا خدشہ ہے ۔ قوم نے خالق حقیقی کو بھلاکر اللہ کے احکامات اور اسلامی تعلیمات سے روگردانی شروع کی ہے جس کی وجہ سے خالق ہم سے ناراض ہو چکے ہیں۔ قوم اللہ تعالی سے رجوع کرکے گناہوں سے توبہ استغفا ر کریں تاکہ ملک میں جاری خشک سالی ختم ہو جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار الادب میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ مولانا محمد ہاشم خان نے کہاکہ ہم نے خالق حقیقی کو بھلاکر اللہ کے احکامات اور اسلامی تعلیمات سے روگردانی شروع کی ہے جس کی وجہ سے خالق ہم سے ناراض ہو چکے ہیں اور مسلمانوں کو مختلف آزمائشوں میں ڈالا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ خالق کائنات کے رحمت کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے مگر اس کیلئے واحد شرط یہ ہے کہ مسلمان صدق دل سے توبہ کرکے اللہ کے احکامات اور رسول مقبول ﷺ کی تعلیمات پر عمل پھیر ا ہو ں۔

انہوں نے کہاکہ اگر اسی طرح خشک سالی جاری رہی تو پورے ملک میں قحط سالی کا شدید خطرہ موجود ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اللہ تعالی سے رجوع کرکے گناہوں سے توبہ استغفار کریں تاکہ ملک میں جاری خشک سالی ختم ہو ۔