چین، خام لوہے کے نرخ تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

منگل 15 نومبر 2016 13:44

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) چینی مارکیٹ میں خام لوہے کے نرخ تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جس کی وجہ سٹیل اور کوئلے کے نرخوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال تاحال خام لوہے کے سپاٹ نرخوں میں 86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈالیان کموڈیٹی ایکسچینج میں خام لوہے کے جنوری میں ترسیل کے سودے 4.1 فیصد بڑھ کر 627 یوان (92 ڈالر) ڈالر فی ٹن پر بند ہوئے۔جنوری کیلئے کوئلے کے سودے 6.9 فیصد اضافے کے بعد 1644 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :