برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ9.31ارب ڈالر پہنچنا تشویشناک ہے ‘خادم حسین

تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو استعمال کرکے بیرون ملک صنعتی نمائش اور نئی منڈیاں تلاش کی جائیں

منگل 15 نومبر 2016 13:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ میں23فیصد اضافے سے 9.31 ارب ڈالرپہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے کیونکہ مہنگی بجلی و گیس کے باعث اشیاء کی پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے پاکستان اشیاء بین الاقوامی مارکیٹ میں دیگر ممالک سے مقابلہ کی پوزیشن سے باہر ہوتی جارہی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ مالی سال2016-17کے ابتدائی چار ماہ( جولائی تاک اکتوبر2016) کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ کے نتیجہ میں تجارتی خسارہ 23فیصد بڑھا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں برآمدات میں6.31فیصد کمی واقع ہوئی ہے انہوںنے کہا کہ حکومت تجارتی پالیسی میں برآمدات میں اضافہ کیلئے مختص رقم کو استعمال کرکے بیرون ملک صنعتی نمائشوں کا اہتمام کرے اور پاکستانی اشیاء کی برآمدات کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں تاکہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی واقع ہو۔

متعلقہ عنوان :