معروف شاعر اسدملتانی کی برسی پرسوں منائی جا ئیگی

منگل 15 نومبر 2016 13:51

ملتان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)معروف شاعر اسد ملتانی کی برس17نومبر کو منائی جائیگی۔اسد ملتانی کا شمار اردو کے نامورشعراء میں ہوتاہے۔ان کااصل نام محمد اسدخان تھا ۔وہ4دسمبر1902ء کو ملتان کے محلہ کڑی افغاناں میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

تحریک پاکستان کے دوران اسد ملتانی کی ملی شاعری نے لوگوں کے جوش اورولولے کو ابھارا۔وہ قیام پاکستان کے بعد ڈپٹی سیکرٹری خارجہ کے عہدے پربھی فائزرہے۔اسد ملتانی کی کتاب’’تحفہ حرم‘‘1954ء میں شائع ہوئی جوان کے نعتوں اور سفرنامہ حج کامجموعہ ہے۔وہ 17نومبر1959ء کوراولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے جبکہ انہیں ملتان میں سپردخاک کیاگیا۔وفات کے بعد سید شوکت علی نے آ پ کا کلام’’کلیات اسد ملتانی‘‘ کے نام سے مرتب کیا۔