اسرائیل کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کی آڑ میں فلسطینی ماحول کو منظم انداز میں آلودہ کررہا ہے، صہیونی پالیسی پر پابندی لگائی جائے،فلسطینی محکمہ ماحولیات کا عالمی ادارہ سے مطالبہ

منگل 15 نومبر 2016 13:57

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) فلسطینی محکمہ ماحولیات نے کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے نگران عالمی ادارے میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عالمی ادارہ سے فلسطینی علاقوں میں کوڑے کرکٹ کا ڈھیر لگانے کی صہیونی پالیسی پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات کی کوڑے اور فضلے کو ٹھکانے لگانے کے نگران’باسل کنونشن‘ کے جنرل سیکرٹریٹ میں ایک درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور فضلے کی آماجگاہ بنا رہا ہے۔

کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی آڑ میں فلسطینی ماحول کو منظم انداز میں آلودہ کررہا ہے۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ 18 اکتوبر کو فلسطینی حکام نے اسرائیلی نمبر پلیٹ والے دو ڈمبر روکے جن پر 36 بیرل چیپ دار گلینٹیس نامی مادے کے کئی ڈرلادے گئے تھے۔

(جاری ہے)

فلسطینی محکمہ ماحولیات کے ایک عہدیدار یاسرابو شنب کا کہنا ہے کہ ’باسل کنونشن‘ میں فلسطین کی طرف سے درخواست دائرکرنے کا مقصد صہیونی ریاست کو فلسطینی علاقوں کو فضلے کے ڈھیروں میں تبدیل کرنے سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالمی معاہدوں کے تحت خطرناک اور زہریلے فضلے کو آبادی سے دور ویران مقامات پر زمین برد کرنے کا پابند ہے مگر صہیونی ریاست اس معاہدے پرعملدرآمد کا پابندی نہیں کررہا ہے۔ابو شنب نے کہاکہ صہیونی ریاست روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کوڑے کی مختلف اقسام کے کئی ٹرک پھینک رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :