شام میں شہریوں پر ظلم وبربریت ،یورپی یونین نے 17وزراء، مرکزی بینک کے گورنر کو بلیک لسٹ کردیا، اقتصادی پابندیاں عائد

منگل 15 نومبر 2016 13:57

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) یورپی یونین کی جانب سے شام میں نہتے شہریوں پر ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرنے کے جرم میں 17 وزیروں اور شامی مرکزی بینک کے گورنر کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز برسلز میں ہونیوالے 28 یورپی ممالک کے مشترکہ اجلاس کے دوران شامی حکومت میں شامل شخصیات کے خلاف پابندیوں کی ایک نئی فہرست کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین نے شامی حکومت کے 17وزراء اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے سفر پرپابندی عائد کرنے کیساتھ ان کے اثاثے منجمد کردیئے ہیں۔یورپی یونین کی جانب سے شام کی بلیک لسٹ کی گئی شخصیات کی تعداد 230 تک پہنچ گئی ہے۔ پابندیوں کے نتیجے میں اسد رجیم کے مقرب 69 اداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پابندیوں کی فہرست میں شامل شخصیات اور اداروں کے ساتھ کسی قسم کے لین دین، اسلحہ، تیل کی خریدو فروخت اور سرمایہ کاری پر پابندیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :