پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے فصل ربیع کی مد میں 25سو ملین اور سالانہ 11 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں،ترجمان

منگل 15 نومبر 2016 14:04

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے فصل ربیع 2016-17ء کی مد میں 2500 ملین اور سالانہ 11 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں، بینک کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ غیر فعال قرضہ جات کی مد میں صوبہ بھر میں فصل خریف 2016ء اور غیر فعال قرضہ جات کی وصولی مہم ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے،بینک فصل ربیع 2016-17ء کے علاوہ متعدد سکیموں کے تحت قرضے جاری کر رہا ہے تاکہ صارفین ان سے استفادہ کر کے اپنی معاشی حالت بہتر بناسکیں، بینک نے فصل ربیع 2016-17ء کی مد میں 2500 ملین اور سالانہ 11 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ فصل ربیع 2015-16ء اور خریف 2015ء کی وصولی کے عمل میں بھی تیزی لائی گئی ہے، قرضوں کے اجراء اور وصولی مہم کو مقرر ہ ہدف کے مطابق مکمل کیا جائے گا اور صارفین کو جدید بینکنگ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ بینک کا ڈیٹا سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس کے بعد بینک کو ون لنک سسٹم کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :