ایل او سی پر بھارت کی دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی، راشد علی خان

منگل 15 نومبر 2016 14:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) الراشد فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین راشد علی خان نے کہا کہ ایل او سی پر بھارت کی دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے شہید ہونے والے فوجیوں اور معصوم شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی بزدل فوج بار بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں بند کرے ورنہ اسے ایسا بھر پور جواب دیا جائے گا کہ مودی سرکار برسوں تک یاد رکھے گی راشد علی خان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کر رہا ہے اور دوسری طرف لائن آف کنڑول پر گولہ باری اور فائرنگ کر کے انٹر نیشنل قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے انہوں نے اقوام متحدہ اور اس کے مبصرین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال دہشت گردی کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :