محکمہ وائلڈلائف وفشریزکی منگلا ڈیم کی کھڈ پاکٹ میں کارروائی، کثیر تعداد میں جال اور مچھوے ضبط کر لیے

منگل 15 نومبر 2016 14:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) محکمہ وائلڈلائف وفشریز محدود وسائل اور سٹاف کی کمی کے باوجود منگلا ڈیم سے غیر قانونی شکار کی موثر روک تھام کر رہا ہے۔ منگلا ڈیم کا کل ایریا تقریباً160مربع کلو میٹر ہے۔ جس پر کام کیلئے محکمہ وائلڈلائف وفشریز کو کم از کم ایک سو اہلکاران کی ضرورت ہے۔ اس وقت صرف 4سی5ملازمین ڈیم میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ اس وقت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے ڈیم میں غیرقانونی شکار مچھلی کی روک تھام کر رہا ہے اور محکمہ کے پاس سٹاف اور وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ عوام علاقہ کا مطالبہ ہے کہ منگلا ڈیم میں فشریز اور مہاجر آبی پرندوں کی بہتر مینجمنٹ کیلئے محکمہ کو مزید سٹاف دیا جائے اور محکمہ کو سپیڈ بوٹس، لائف جیکٹس اور کشتے دیئے جائیں تاکہ محکمہ کے امور میں بہتری آئے۔محکمہ وائلڈلائف وفشریز نے تھانہ چکسواری کی مدد سے مچھلی کے غیر قانونی شکار میں ملوث غیر مقامی شکاری دھر لیے کثیر تعداد میں جال اور تین عدد مچھوے ضبط کر لیے۔

متعلقہ عنوان :