چین اور سری لنکا کا افرادی قوت کی تربیت کے لیے مشترکہ منصوبہ شروع

تربیتی مرکز سری لنکا میں صنعتی اور شہری آباد کاری کے منصوبوں کے لیے پیشہ ورانہ افرادی قوت فراہم کرئے گا

منگل 15 نومبر 2016 14:18

ہمبن ٹوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چین اور سری لنکا نے افرادی قوت کی تربیت کے لیے مشترکہ منصوبہ شروع کر دیا،تربیتی مرکز سری لنکا میں صنعتی اور شہری آباد کاری کے منصوبوں کے لیے پیشہ ورانہ افرادی قوت فراہم کرئے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین اور سری لنکا کے درمیان مشترکہ پیشہ ورانہ تربیتی مرکز کا اجلاس سری لنکا کے جنوبی شہر ہمبن ٹوٹا میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سری لنکا کی افرادی قوت کی پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین کے درمیان طے شدہ معاہدے کے مطابق مذکورہ تربیتی مرکز سری لنکا میں صنعتی اور شہری آباد کاری کے منصوبوں کے لیے پیشہ ورانہ افرادی قوت فراہم کرئے گا۔ اس حوالے سے پہلا تربیتی کورس رواں سال منقعد ہو گا۔ کورس میں تعمیرات، مشین سازی، اور خدمات کے شعبے سمیت دیگر متعلقہ صنعتی شعبوں کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔کورس کی تکمیل کے بعد صنعتی و کاروباری اداروں میں افرادی قوت کے لیے ان کی صلاحیت کے مطابق روزگار کا انتظام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :