بالاکوٹ ،ہوٹل ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

منگل 15 نومبر 2016 14:37

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) بالاکوٹ پولیس نے ہوٹل ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل بالاکوٹ خیبر ہوٹل میں ڈکیتی ہوئی تھی، ڈکیت خیبر ہوٹل میں رہائش پذیر ہوٹل کے مالک صلاح الدین کے کمرے کے شیشے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور60 ہزار روپے نقد،4 قیمتی موبائل اور زیورات لوٹ لئے تھے۔

(جاری ہے)

جس پر بالاکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی2 ملزمان ندیم ولد ولی الرحمٰن اور عمر ولد اجماعین کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :