ایبٹ آباد یونیورسٹی کیمپس میںکسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی،کوآرڈینیٹر صدیق اکبر

منگل 15 نومبر 2016 14:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد کیمپس کے کوآرڈینٹر انجینئر صدیق اکبر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے اندر کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، یونیورسٹی کے معاملات کو سیاسی ایشو بنانے والے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئرصدیق اکبر نے کہا کہ قبضہ مافیا نے یونیورسٹی کیمپس کی 21 کنال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے اور3 لاکھ روپے مرلہ کے حساب سے زمین فروخت کی جا رہی ہے۔

کمشنر ہزارہ کی طرف سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر یونیورسٹی گرائونڈ میں جنازہ کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ قریب ہی بوائز اور گرلز ہاسٹل موجود ہیںاورکسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ایسا کیا گیا ہے جسے سیاسی ایشو بنایا گیا ہے، بطور کوآرڈینٹر طلباء و طالبات کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کیمپس کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :