ایبٹ آباد،گھر میں آتشزدگی سے جھلسنے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

منگل 15 نومبر 2016 14:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ایبٹ آباد کے علاقہ نواں شہر میں گھر میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی سے جھلسنے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کے علاقہ نواں شہر میں3 روز قبل گھر میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی سے محمد طارق نامی نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہو گیا تھا، زخمی شخص کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے برن یونٹ میں داخل کیا گیا جو منگل کی صبح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا . نوجوان کو نواں شہر میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :