کرایہ داری ایکٹ کے تحت5 مکان مالکان کے خلاف مقدمات درج، ایک شخص گرفتار، اسلحہ برآمد

منگل 15 نومبر 2016 14:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) نواں شہر پولیس نے کرایہ داروں کی رجسٹریشن نہ کروانے والی5 مالکان مکانات کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سرکل میرپور طاہر اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ نواں شہر علی فرمان نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داروں کی رجسٹریشن نہ کروانے والے 5 مالکان مکانات طاہر، عدنان خان، طاہر منصف، جواد اور خالد پر 10 کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیںجبکہ پولیس نے دوران چیکنگ زبیر نامی شخص سے 12بور بندوق برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :