شاہ غلام قادر کی بھارت کی جانب سے بار بار سیز فائر لائن کی سنگین خلاف ورزیوں ، بھارتی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مذمت

وطن کا دفاع کرتے جام شہادت نوش کرنیوالے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،سپیکر آزادکشمیر اسمبلی

منگل 15 نومبر 2016 14:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) سپیکر آزادکشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے بھارتی افواج کی جانب سے بار بار سیز فائر لائن کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھاری ہتھیاروں کے بلا جواز استعمال کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں بھمبر سیکٹر میں7فوجی جوانوں کی شہادت ہوئی ہے اور آئے روز نہتے شہری بھی نشانہ بن رہے ہیں شاہ غلام قادر نے کہا کہ وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم چھپانے کے لئے یہ تخریبی حربے استعمال کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ سیز فائر پر فائرنگ کا سلسلہ بند کیا جائے سپیکر نے پاک افواج کے شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی ہے اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گی وطن کے دفاع سے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا شاہ غلام قادر نے کہا کہ بھارت آزادی کی تحریک کو نہیں روک سکتا اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام سے کیا گیا حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :