کشمیر کونسل کی اسکیموں کی لالچ کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے عوام کو مایوس کردیا

ساڑھے تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا اپنے علاقوں میںواپسی نہ ہوسکی ‘عوام کااحتجاج کرنے کا اعلان

منگل 15 نومبر 2016 14:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) کشمیر کونسل کی اسکیموں کی لالچ کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے عوام کو مایوس کردیا ساڑھے تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا اپنے علاقوں میںواپسی نہ ہوسکی عوام نے احتجاج کرنے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی جانب سے چارے کے طور پر عوام کے سامنے منتخب ہونے والے کشمیر کونسل کے دوممبران کو الیکشن 2016ء میں عوام کے سامنے پیش کیا جہاں ممبر کشمیر کونسل کے ممبرانوں نے تھوک کے حساب سے بڑے بڑے کھڑ پینچوں کو اسکیموں کا لالچ دے کر ووٹ تو حاصل کئے مگر الیکشن میں شکست کے بعد خاص کر حلقہ ایک کوٹلہ سے تعلق رکھنے والے ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے سوائے چند افراد کے ساتھ ملاقات کے میل جو ل بھی بند کردیا عوام حلقہ کوٹلہ نے جس کی شدید مذمت بھی کی انھوں نے کہا کہ ممبر کشمیر کونسل عوا م سے کئے وعدے پورے کرے نہیں تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہونگے انھوں نے کہا کہ سابق وزیر حکومت جاوید ایوب وزیر حکومت صدف شیخ اور ممبر کشمیر کونسل عوام کے ساتھ وعدے پورے نہ کئے گئے تو حلقہ ایک کوٹلہ میں پیپلزپارٹی کا مکمل صفایا ہوجائے گا جس کی زمہ دار ان تینوں ممبر ان پر ہوگی ۔

۔

متعلقہ عنوان :