پاک افواج کے جوانوں کی جرات و بہادر ی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک و ملت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر اس بات کا ثبوت پیش کیا ہے کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال دینگے

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن طارق محمود زرگر کالائن آف کنٹرول پر شہید 7جوانوں کو خراج عقیدت

منگل 15 نومبر 2016 14:45

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر طارق محمود زرگر نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے سات جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج کے جوانوں کی جرات و بہادر ی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک و ملت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر اس بات کا ثبوت پیش کیا ہے کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال دینگے ۔

بھارتی افواج خون کی پیاسی ہو چکی ہے اگر بھارت نے یہی صورتحال جاری رکھی تو بھارت کوافواج پاکستان صفحہ ہستی سے مٹا دی گی نریندر سنگھ مودی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر کے عالمی قاتل اور دہشت گرد وزیراعظم بن چکا ہے اس کی قاتلانہ روش کے باعث بھارتی افواج پاکستان کی ورکنگ بائونڈری اور لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ سے خطے میں جنگ کے بادل منڈلانے شروع ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہار انہوںنے اپنے جاری کیے گئے ایک بیان میںکیا۔ حاجی طارق محمود زرگر نے کہا کہ افواج پاکستان جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ہر ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کیلئے چاک و چوبند ہے بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا خطے میں امن کے توازن کو خرا ب کرنا چاہتا ہے جو خود اس کے گلے کی ہڈی بن جائیگی ۔ انہوںنے کہا کہ افواج پاکستان کے جوان بہادر اور پیشہ ور فوجی ہیں جنہوں نے پاکستان کی خاطر اپنی جانوں تک کو قربان کرنے سے گریز نہیں کیا ہمارے جوان بہادر اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں بھارت رواں سال کے دوران سینکڑوں مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ بھمبر سیکٹر میں گزشتہ روز شہید ہونے والے افواج پاکستان کے ساتھ جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوںنے پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ حاجی طارق محمود زرگر نے مزید کہا کہ بھارت نے اگر اپنی ہٹ دھرمی اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو پاکستان کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ مل کر بھارتی فوجیوں کو بھارت کا قبرستان بنادیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ افواج پاکستان نریندر سنگھ مودی اور بھارتی افواج کو ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :