تحریک آزادی کے نامور مجاہد اور 23مارچ 1940کوقرا ر داد پاکستان والے جلسہ میں کشمیریوں کی نمائندگی کرنے والے مولانا غلام حیدر جنڈالوی کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے تقریب کا انعقاد

منگل 15 نومبر 2016 14:45

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) تحریک آزادی کے نامور مجاہد اور 23مارچ 1940میں مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے قرا ر داد پاکستان والے جلسہ میں کشمیریوں کی نمائندگی کرنے والے مولانا غلام حیدر جنڈالوی کی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے گزشتہ روز ایس ایس ڈبلیو ایس کے زیر اہتمام ان کے مزار جنڈالی پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔

تقریب کی صدارت سابق چیئرمین سردار ظہیر خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد صغیر تھے ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار وسیم اعظم نے سرانجام دیئے ۔اس تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے زعماء اور عوام علاقہ بالخصوص نوجونواں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ مولانا غلام حیدر جنڈالوی کشمیریوں کی تاریخ کے بڑے آدمی تھے انہوں نے 23مارچ 1940لاہور میں ہونے والے جلسہ میں کشمیر یوں کی بھرپور انداز میں نمائندگی کی اس جلسہ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جنہون نے غلام حید ر جنڈالوی کی تقریب سے متاثر ہو کر ان پر سے وقت کی پابندی ہٹا دی اور انہیں چالیس منٹ تک خطاب کا موقع دیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ غلا م حیدر جنڈالوی کا شمار کشمیر کی تاریخ کے بڑے لوگو ںمیں ہوتا ہے لیکن ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی تاریخ اور کاناموں کو بھولتے جار ہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مولانا غلام حیدر جندالوی نے تحریک آزادی میں بھرپور حصہ لیا پونچھ کی تاریخ کا وہ متحرک کردا رتھے ۔

انہو ں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنے اسلاف کے کارنامو ںسے روشناس کرانے کیلئے اس طر ح کے پروگرامات کا انعقاد از حد ضروری ہے چونکہ ہماری نوجوان نسل اپنی درخشاں تاریخ کو بھولتی جارہی ہے جو ایک المیہ ہوگا ۔مقررین نے مولانا غلام حیدر جنڈالوی کی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا او راس عزم کااعادہ کیا کہ غلام حیدر جندالوی اور اپنے اسلاف کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔اس تقریب سے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد صغیر خان ، صدر تقریب سابق چیئرمین سردار محمد ظہیر خان ، ایس ایس ڈبلیو ایس کے چیئرمین شکیب فاروق ، سردار وسیم اعظم خان، حمز ہ نصیر ، الیاس جنڈالوی ، محمد ارسلان ، محمد فرحان اور دیگر نے خطاب کیا

متعلقہ عنوان :