محکمہ صحت لوگوں کو بروقت صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے عملی اقدامات کررہا ہے‘ محکمہ صحت کے ملازمین اور ہیلتھ ورکرز کی باتوں میں بڑے فائد ے ہوتے ہیں

ڈی ایچ او پونچھ چوہدری عبدالقدوس کا منعقدہ تقریب سے خطاب

منگل 15 نومبر 2016 14:46

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) ڈی ایچ او پونچھ چوہدری عبدالقدوس نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت لوگوں کو بروقت صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے عملی اقدامات کررہا ہے ۔ محکمہ صحت کے ملازمین اور ہیلتھ ورکرز کی باتوں میں بڑے فائد ے ہوتے ہیں ۔ احتیاطی تدابیر اختیا کرکے بہت ساری بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

خشک سردی کے باعث لوگ بیمار ہوتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسمی اثرات سے بچائو کیلئے فوری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے ۔ یخنی اور قہوہ کا استعمال بھی مفید ہے ہمیشہ اچھی اور معیاری اور اس موسم میں گرم غذا کا انتخاب کیا جائے ۔ سڑکوں کے کنارے پر جو اشیاء فروخت ہوتی ہیں دن بھر ان پر گرد وغبار پڑتا ہے ایسی اشیاء کے استعمال سے گریز کیا جائے ۔ اسی طرح کی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے بہت ساری موسمی بیماریوں سے نجاب مل سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مراکز صحت کے نگران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے سنٹر میں ہیلتھ ایجوکیشن کا انعقاد کریںتاکہ مختلف بیماریوں کے حوالے سے عوام کو آگاہی حاصل ہو سکے ۔