ہمارا اصل دشمن بھارت ہے جس نے کامیاب خارجہ پالیسی سے بہت سارے دوست بنا رکھے ہیں ‘اہل جمو ں کشمیر کو غلام بنایا ہوا ہے ‘پاکستان اور بنگلادیش بھی آزاد ہیں ‘برھان وانی کی شہادت سے تحریک آزادی کو جلا ملی ‘بھارت نے اس شہادت کے بعد ظلم کی انتہا کر کے لوگوں کو شہید کرنے کے ساتھ اُنھیں نظر سے بھی محروم کیا ‘بھارتی جارحیت تحریک آزادی کو سرد نہیں کر سکتی ‘ بھمبر میں پاک فوج کے شہیدوں نے قربانی دیکر بھارتی عزائم ناکام کر دئیے ہیں

صدر آزادکشمیر سردارمسعود خان کا آبائی گائوں ہورنہ میرہ راولاکوٹ میں استقبالیہ سے خطاب

منگل 15 نومبر 2016 14:51

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) آزادکشمیر کے نو منتخب صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ ہمارا اصل دشمن بھارت ہے جس نے کامیاب خارجہ پالیسی سے بہت سارے دوست بنا رکھے ہیں اور اہل جمو ں کشمیر کو غلام بنایا ہوا ہے دوسری طرف پاکستان اور بنگلادیش بھی آزاد ہیں برھان وانی کی شہادت سے تحریک آزادی کو جلا ملی بھارت نے اس شہادت کے بعد ظلم کی انتہا کر کے لوگوں کو شہید کرنے کے ساتھ اُنھیں نظر سے بھی محروم کیا بھارتی جارہیت تحریک آزادی کو سرد نہیں کر سکتی بھمبر میں پاک فوج کے شہیدوں نے قربانی دیکر بھارتی عزائم ناکام کر دے ۔

(جاری ہے)

اصل خراج تحسین کے مستحق مقبو ضہ کشمیر کے شہید اور اُن کے ورثہ ہیں ہماری طرف سے کوئی آپشن یا تجویز مسلئہ کشمیر کے حل کے لئے سامنے نہیں آنی چاہے ہندوستان اگر کوئی تجویز دیتا ہے تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے مسلئہ کشمیر پاک بھارت دو طرفہ مزاکرات کے زریعے منسفانہ حل ہونا ناممکن نظر آرہا ہے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی طرف سے بیرون ملک بھیجے گے خصوصی ایلچیوں نے بہترین کام کیا ہے آزادکشمیر کے ارکان اسمبلی صحافی اور سول سوسایتٹی کے افراد بھی اگر بیرون ملک جا کر مسلئہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے کوئی کردار ادا کرتے ہیں تو یہ احسن اقدام ہو گا حریت قائدین کو یقین دلاتے ہیں کہ اس تحریک کی کامیابی کے لیے اُن کا ہر طرح کا ساتھ دیں گے انھوں نے کہا کہ سؤیزرلینڈ دنیا کا سب سے زیادہ خوبصورت خطہ ہے لیکن جموں کشمیر اس سے بھی خوبصورت ترین ہے فرق یہ ہے کہ سؤیزرلینڈ کے پاس آزادی کی نعمت ہے جبکہ ہمار ا خطہ آزاد نہیں آزاد کشمیر کی نئی حکومت گڈ کورنس سامنے لائے گی آزاد کشمیر کا نوجوان ہمت سے کام لے تو نہ صرف مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا باعث بنے گا بلکہ اُمت مسلمہ اور پاکستان کی عزت کا با عث ہوگا آزادی کشمیر کی رکاوٹ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور بھارت ہی نہیں خود ہم کشمیری بھی ہیں جن کو اپنی خامیا ں نظر نہیں آتی مختلف آوازیں ترک کرنا ہوں گی بھارت کو سمجھوتے کی دعوت دینے کے حامی نہیں پاکستان نے کشمیریوں کے وکیل کی ذمہ داری ادا کی اب دنیا بھر میں ہم نے آزادی کی تحریک کامیاب کروانے کی حمایت لینا ہو گی مسلہ کشمیر کے حل کے لیے میں نے چھ نکاتی اجنڈا دیا ہے مسعود خان نے کہا کہ بڑا عہدہ جب دانش والے کو ملتا ہے وہ لرز جاتا ہے اور کم عقل خوش ہوتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اس کے ثمرات جلد لوگ دیکھیں گے ان خیالات کا اظہار مسعود خان نے آبائی گاوں ہورنہ میرہ راولاکوٹ میں استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی اور ترقیاتی ادارہ کے سابق چئرمین عبدل خالق ایڈووکیٹ کی میزبانی میں اعشائیے سے خطاب کر تے کیا امریکہ میں آباد کشمیریوں نے مجھے کہا کہ کشمیر لوٹ جاؤں جب تک ہم میں آپسی اتحاد نہیں ہو گا ہم آزادی نہیں لے سکتے آج بھی پاکستان ہمارا وکیل ہے ،56مرتبہ او آئی سی میں کشمیریوں کی آزادی کے حوالے سے قرارداد پاس ہوچکی ہے ،حکمران صرف خدا کی ذات ہے ہم صرف نمائیندگی کر سکتے ہیں میں کل بھی خدمت گار تھا اور آج بھی عوام کی خدمت کے لیے آپ میں موجود ہوں کوئی بھی کام میرٹ کے بغیر نہیں ہو گا لیکن آپ عوام نے میرا ساتھ دینا ہے ،حکمران خدا ور میرا رہنما پیمغمبر آخر کی تعلیمات ہیں ،آج جو دنیا ہے یہ دو ہزار سال پہلے بھی ایسی تھی اور دو ہزار سال بعد بھی ایسی ہی ہوگی آزادی اور تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا

متعلقہ عنوان :