کشمیری عوام24نومبر کو کنٹرول لائن کی خونی لکیر کو ہمیشہ کیلئے ختم کردینگے ‘مسلم کانفرنس نے ہر دور میں کشمیر ی قومی بھرپور ترجمانی کی اور اب بھی کر رہی ہے‘24نومبر کی کال پر پوری قوم سردار عتیق کے ساتھ ہے

مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر خورشید انور شیخ کا بیان

منگل 15 نومبر 2016 14:51

اسلا گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر خورشید انور شیخ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام24نومبر کو کنٹرول لائن کی خونی لکیر کو ہمیشہ کیلئے ختم کردینگے مسلم کانفرنس نے ہر دور میں کشمیر ی قومی بھرپور ترجمانی کی ہے اور اب بھی کر رہی ہی24نومبر کی کال پر پوری قوم صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کے ساتھ ہے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرنے کیلئے عالمی برادری اپنا موثر کردارادا کرے‘ آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے ہم عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے مقبوضہ کشمیر کی عوام ہمارے جسم کا حصہ ہیں ہمیں دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے جدا نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا خورشید انور شیخ نے کہا کہ کشمیر عوام کا بہنے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو ان کی منزل دور نہیں رکھ سکتا بھارتی فوج کی فائرنگ سے کئی خاندان اجڑ رہے ہیں عالمی دنیا کی پر سرار خاموشی سے بھارت کو شہ مل رہی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ۔

بھارت کنٹرول لائن پر بے گناہ شہریوں کو بلا اشتعال گولہ باری کا نشانہ بنا رہا ہے ۔نکیال سیکٹر میں بھارت نے سفاک درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجنوں شہریوں کو زخمی کر دیا ۔ بھارت کا یہ فعل نہ صرف قابل مذمت بلکہ ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرنے کیلئے عالمی برادری اپنا موثر کردارادا کرئے آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے ہم عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے مقبوضہ کشمیر کی عوام ہمارے جسم کا حصہ ہیں ہمیں دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے جدا نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :