جہانگیر بدر ایک عظیم انسان تھے وہ اپنے آپ میں ایک تاریخ تھے‘ ساجد ایوب

منگل 15 نومبر 2016 14:51

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی اوورسیز کے رہنما ساجد ایوب نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر ایک عظیم انسان تھے وہ اپنے آپ میں ایک تاریخ تھے،جہانگیر بدر نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور وعوام کی خدمت کی ،مرحوم مرتے دم تک پیپلزپارٹی میں رہے اور جماعت کی مضبوطی کیلئے دن رات کام کیا،پیپلزپارٹی ایک عظیم ورکر سے محروم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر بدر کی پیپلز پارٹی کے لئے جہد مسلسل اور خاص کر پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مظبوط ومنظم کرنے کے لئے ان کی شبانہ روز محنتیں تاریخ کا انمٹ باب ہیں۔جہانگیر بدر ایک نہایت شفیق انسان اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔بطور سیاسی کارکن انہوںنے حکومت ہویا اپوزیشن اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔جہانگیر کی سیاسی ،سماجی ،ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور الله تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جہانگیر بدر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے ۔