اب مزید ظلم برداشت نہیں کیا جائیگا‘ تحریک آزادی کشمیر منزل کے قریب پہنچ چکی ‘24نومبر فتح کا دن کشمیری آزاد ہو گا ‘بھارتی کو منہ کی کھانی پڑے گی 24نومبر کو سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیری قوم سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کریں گے

سابق امیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ ایل اے چار کھڑی شریف راجہ ظفر معروف کا بیان

منگل 15 نومبر 2016 15:03

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)اب مزید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا تحریک آزادی کشمیر اپنی منزل کے قریب پہنچ چکی 24نومبر فتح کا دن کشمیری آزاد ہو گا بھارتی کو منہ کی کھانی پڑے گی 24نومبر کو سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیری قوم سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کریں گے ‘موثر احتجاج کر کے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے کسی لکیر کو نہیں مانتے جس سے کشمیریوں کا تشخص مجروع ہوتا ہو بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پراپوگینڈا کر رہا ہے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تباہی برپا کر رکھی ہے اگر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق نہ دیا گیا تو زبردستی اپنا حق لینا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما وسابق امیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ ایل اے چار کھڑی شریف راجہ ظفر معروف نے اپنے بیان میں کیا انہون نے کہا کہ24نومبرکو سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک ہر دو صورت کامیاب ہو گی بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی قائم کر رکھی ہے اور اپنا ناجائز قبضہ جما کر کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے کشمیریون کو ان کا پیدائشی حق دیئے بغیر ایشاء میں امن کا قیام ممکن نہیں اقوام عالم لونڈی کا کردار چھوڑ کر کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلوانے کیلئے اپنا کردارادا کرئے۔

(جاری ہے)

اقوا م عالم آ نکھوں پر بند ی تصب کفر عالم کے اتحاد کی پٹی کھول دیں کشمیری دو قومی نظر یہ کی بنیاد پر کئی دھائیوں سے آگ اور خون کے دریا کو عبور کر کے اپنی جدو جہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ بھارت کی 8لاکھ درندہ صفت فوج کے زریعہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے انسانی حقوق کی پامالی، گمنام قبروں کی دریافت کالے قانون کے تحت لاکھوں بے سہارا مسلمانوں کا قتل عام ایک عالم واقف ہے۔ 24نومبر کو کشمیری قوم سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔