القیوم فاؤنڈیشن میرپور کے سالانہ انتخابات مکمل ‘راجہ محمدعبدالقیوم خان صدر چوہدری طالب حسین جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 15 نومبر 2016 15:03

ْمیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) القیوم فاؤنڈیشن میرپور کے سالانہ انتخابات مکمل راجہ محمدعبدالقیوم خان صدر،سید محمد آزاد نائب صدر ، عطیہ معروف نائب صدر دوم ، چوہدری طالب حسین جنرل سیکرٹری ، محمد صادق جوائنٹ سیکرٹری ، محمد اکرم سیکرٹر ی مالیات اور محمد اخلاق جذبی سیکرٹری نشرواشاعت منتخب،تفصیلات کے مطابق میرپور القیوم فاؤنڈیشن میرپور کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز القیوم فاؤنڈیشن میرپور میں منعقد ہوئے جس میں تمام ارکان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انتخابات میں راجہ محمد عبدالقیوم خان کو بھاری اکثریت سے صدرسید محمد آزاد نائب صدر ، عطیہ معروف نائب صدر دوم ، چوہدری طالب حسین جنرل سیکرٹری ، محمد صادق جوائنٹ سیکرٹری ، محمد اکرم سیکرٹر ی مالیات اور محمد اخلاق جذبی سیکرٹری نشرواشاعت منتخب کیا گیا ۔ نومنتخب عہدیداران سے آفاق احمد سوشل ویلفیئر آفیسر میرپور نے حلف لیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرالقیوم فاؤنڈیشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد غریب لوگوں کی فلاح وبہبود ہے۔