بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن دشمنی کا منہ بولتاثبوت ہے ‘ چوہدری محمدسرور

منگل 15 نومبر 2016 15:09

بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن دشمنی کا منہ بولتاثبوت ہے ‘ چوہدری محمدسرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن دشمنی کا منہ بولتاثبوت ہے ‘بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے وہ کسی صورت کشمیر یوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا ‘پاکستان کی امن کی خواہش کو بھارت کمزوری نہ سمجھے اس کو جارحیت پر منہ توڑ جواب ملے گا ‘افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ‘پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر یوں کی آزادی کی تحر یک میں انکے ساتھ ہے۔

منگل کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف آزادکشمیر کے یاسین علی کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت کشمیر یوں کی آواز کو دبانے کیلئے ہر لحاظ سے مکمل ناکام ہو چکا ہے اور دنیا میں بھی بھارت کے کشمیر میں کیے جانیوالے مظالم بے نقاب ہو رہے ہیں جسکی وجہ سے اب بھارت جنگی جنون کے ذریعے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ہم نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کی ہے لیکن اگر بھارت اپنی حر کتوں سے باز نہ آیا اور جارحیت کر یگا تو اس کو پاکستان منہ توڑ جواب ہی ملے گا اور بھارت کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کو آج بھی اپنی شہ رگ سمجھتا ہے اور کشمیر یوں کی حمایت کے موقف سے ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ کشمیر یوں کی حمایت جاری رکھی جائیگی اور کشمیر ضرور آزاد ہوگا ۔