یونین کی زدوکوب کرنے پرایل ڈی اے افسران کی ہیڈ آفس میں ہڑتال‘شدید نعرے بازی

منگل 15 نومبر 2016 15:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) یونین کے افراد کی جانب سے ایل ڈی اے کے افسر کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے پر ایل ڈی اے کے ا فسران نے ہیڈآفس میں ہڑتال کردی‘احتجاجی مظاہر ہ اور نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ مطالبات کی منظور ی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ’یونین کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کی جانب سے گر یڈ18کے ا فسرشفقت نیازکوگزشتہ روززدوکوب کیاگیا واقعہ کیخلاف تمام افسران نیکام چھوڑہڑتال کردی افسران کاڈی جی ایل ڈی اے کے دفترکیسامنے احتجاج کیا اور یونین رانااشفاق کیخلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل افسران کی ہڑتال کے باعث دفتر میں روزمرہ کے کا م متاثرہوئے اور سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا اٹھانا پڑاہے ۔