بنگلہ دیش پریمیئر لیگ:جنید خان سلیکٹرز کو اپنی اہمیت کا اندازہ دلانے لگے

منگل 15 نومبر 2016 15:00

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ:جنید خان سلیکٹرز کو اپنی اہمیت کا اندازہ دلانے ..

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 15نومبر۔2016ء )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنی پرانی باؤلنگ کے جوہر دکھانے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیٹنزکی نمائندگی کرنے والے 26سالہ جنید خان اب تک 4میچز میں محض12.57کی اوسط سے 7وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور اس دوران ان کا سٹرائیک ریٹ 12اور فی اوور رن ریٹ 6.28رہا ہے، جنید خان نے راجشاہی کنگز کیخلاف 23رنز کے عوض 4وکٹوں کا سپیل بھی کیا ۔یاد رہے کہ جنید خان سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کی واپسی کے بعد سے قومی ٹیم سے دور ہونے کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے سینٹرل کانٹریکٹ سے بھی محروم ہوچکے ہیں ۔