نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں ، حکیم ملک محمد اکرم

منگل 15 نومبر 2016 15:19

سرگودھا۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) بلدیاتی اداروں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کو وسیع مواقع میسر آئینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ( ن) یوتھ ونگ ضلع سرگودھا کے صدر رائے شاہنواز کھرل اور جنرل سیکرٹری حکیم ملک محمد اکرم نے مخصوص نشستوں پر ہونیوالے انتخابات میں یوتھ ونگ کے امیدواروں کی ووٹنگ کے موقع پر مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یوتھ پاکستان مسلم لیگ( ن) کیساتھ ساتھ پاکستان کا سرمایہ ہے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف عوامی منصوبوں کی تکمیل کیلئے جس طرح دن رات کوشاں ہیں یہ منصوبے مکمل ہونے سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :