کیوی کوچ نے پاکستانی بولنگ اٹیک کوخطرناک ترین قرار دیدیا

پاکستانی بولرز نیا بال سوئنگ اور ریورس سوئنگ کر سکتے ہیں ، ان کے پاس ایک کوالٹی اسپنر بھی ہے،مائیک ہیسن

منگل 15 نومبر 2016 15:20

کرائسٹ چرچ ّ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کے ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں، میزبان ٹیم کے کوچ نے پاکستان کے بولنگ اٹیک کو خطرناک قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا باولنگ اٹیک کسی بھی کنڈیشنز میں خطرناک ثابت ہوتا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستانی بولرز نیا بال سوئنگ اور ریورس سوئنگ کر سکتے ہیں ، ان کے پاس ایک کوالٹی اسپنر بھی ہے ۔مائیک ہیسن نے کہا کہ اس لئے پاکستان ٹیم مجموعی طور پر ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے، ہمیں اپنی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہو گا ۔