نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے، کیویز کو ان کی سرزمین پر ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے،ری ٹیم متوازن ہے تاہم جیت کیلئے کھیل کے تمام شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا انٹرویو

منگل 15 نومبر 2016 15:20

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے۔اپنے ایک انٹرویو میںسرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو کرائسٹ چرچ میں شکست دے کر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنا چاہتے ہیں، میزبان ٹیم کو شکست دینے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے کہا کہ کیویز کو ان کی سرزمین پر ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، سیریز میں میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔وکٹ کیپر بیٹسمین کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں سخت حریف کیخلاف کامیابی حاصل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اترنا ہوگا، ہماری ٹیم متوازن ہے تاہم جیت کیلئے کھیل کے تمام شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشمتل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :