نجم سیٹھی چیف ایگزیکٹو بن کر پاکستان سپر لیگ کمپنی کو سنبھالیں گے
منگل 15 نومبر 2016 15:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) سپر لیگ کمپنی بارے مزید تفصیلات سامنے آگئیں ، کمپنی کے تمام تر اختیارات چیف ایگزیکٹو کے پاس ہوں گے جس کا قلمدان نجم سیٹھی سنبھالیں گے جبکہ کمپنی کا چیئرمین پی سی بی بورڈ کے باہر سے لئے گئے دو ارکان میں سے ہو گا اور وہ کمپنی کا آئینی سربراہ ہو گا ۔
(جاری ہے)
گزشتہ ہفتے پی سی بی گورننگ بورڈ نے پی ایس ایل کمپنی کے پانچ ڈائریکٹرز کی منظوری دی تھی جس میں تین ارکان نجم سیٹھی ، شکیل شیخ اور منصور خان پی سی بی گورننگ بورڈ سے جبکہ دو ٹیکنو کریٹ ارکان پرائیویٹ سیکٹر سے لئے گئے تھے جن میں ٹیکسیشن و قانون کے ماہر سابق وزیر ضیا رضوی اور کراچی سٹاک ایکسچینج کے سابق صدر عارف حبیب شامل ہیں ۔
سپر لیگ کمپنی کے چیئرمین کیلئے ضیا رضوی کا نام لیا جا رہا ہے ۔ ضیا رضوی کا کہنا ہے کہ سپرلیگ 2 کیلئے تما م امور نمٹائے جا چکے ہیں لہذا اس کے انعقاد کے بعد پی ایس ایل کمپنی باقاعدہ کام شروع کریگی اور لیگ میں مزید انویسٹر بھی آئینگے ، جبکہ چند کمپنیوں نے ابھی سے ان کیساتھ رابطہ شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کمپنی کو پروفیشنل بنیادوں پر چلایا جائیگا جس کیلئے وہ اپنی تمام تر مہارت کو استعمال کرینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.