ْمعاشرتی بقاء اورتر قی کیلئے کر پشن کا خا تمہ ضروری ہے، صو با ئی وزیر اطلاعات و پلاننگ

منگل 15 نومبر 2016 15:20

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) صو با ئی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو مسا ئل سے نکالنے کیلئے صو با ئی حکو مت عملی اقد ما ت اٹھا رہی ہے ،معاشرتی بقاء اور تر قی کیلئے کر پشن کا خا تمہ ضروری ہے، سرکاری محکموں کے افسران کرپشن کے خا تمے کیلئے حکو متی کو ششوں کو کا میا بی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلا حتیں بروئے کا ر لا ئیں ۔

دنیا میں وہی قو میںترقی کرتی ہیں جو تعلیم پر توجہ دیتی ہیں آج کے دورمیں کو ئی ملک اور معاشرہ حصو ل تعلیم کے بغیر ترقی نہیںکر سکتا،نو جوا ن نسل صلا حیتوں سے ما لا ما ل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ا نہو ں نے کہا کہ صو بائی حکو مت عوام کے جان و ما ل کے تحفظ کیلئے سنجید گی سے اقداماتکر رہی ہے عوا م کے تمام تر مسائل سے واقف ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی کا بینہ کے تما م ارکان اپنی ذمہ داریو ں کو خو ش اسلو بی اور احسن طریقے سے سر انجا م دے رہی ہیں۔ تمام وزراء وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن گلگت بلتستان کی قیا دت میں خطے میں امن اور خوشحا لی کا دور لا ئیں گے، صوبا ئی حکو مت خطے کے عوام کی فلا ح و بہود کیلئے کا م کررہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ صوبا ئی وزراء خطے کے وسیع تر مفاد کیلئے باہمی مشاورت سے کا م کررہے ہیں تاکہ عوام کو انکی دہلیزپر سہو لیا ت میسرہوں ۔

گلگت بلتستان میں لو ڈ شیڈنگ کی صو رتحا ل ما ضی کی نسبت بہتر ہے،پرُ امن تر قی یا فتہ اور خو شحا ل گلگت بلتستان ہم سب کی منزل ہے۔ انہو ں نے کہاکہ معاشر ے کو برا ئیو ں سے بچا نے کیلئے نو جوان اہم کردار ادا کریں، صوبائی حکومت عوام کو صحت ، تعلیم سمیت دیگر شعبو ں میں بہتری کیلئے اقدا ما ت کررہی ہے ، تعلیم اورصحت سمیت بنیا دی سہو لیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پرُ عزم ہیں اور اس ضمن میں با لخصو ص پسما ند گی اور کمزور طبقات پر توجہ مر کوز کی جا رہی ہے کیو نکہ صحت مند قوم ہی صحت مند معاشر ہ تشکیل دے سکتی ہے۔

صو با ئی حکومت کی بہترین پا لیسیوں کی وجہ سے خطہ پہلے کی نسبت زیا دہ مستحکم اور خو شحا ل ثا بت ہو رہا ہے،مفا د عامہ کے بڑ ے منصو بو ں کی تکمیل سے سہو لیا ت میسر آ ئینگی صحت کے شعبے میں کا فی بہتر ی آ رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں تعمیراتی کا مو ں کا جا ل بچھا دینگے ، پا ک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے تجا رتی و معاشی سر گرمیوں میں اضا فہ ہو گا اور سیا حت کے شعبے کو فروغ ملے گا ۔ صو با ئی حکو مت نے ایسی منصوبہ بندی شروع کی ہے جسکے تحت عوام کے مسائل مستقل بنیا دوں پر حل ہو نے کیساتھ ساتھ خوشحا لی کے نئے دور کا آ غا ز ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :