ایران کا میزائل تجربات جاری رکھنے کا اعلان

منگل 15 نومبر 2016 15:22

ایران کا میزائل تجربات جاری رکھنے کا اعلان

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ایران نے میزائل تجربات جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اس ضمن میں کسی قسم کے مذاکرات کوخارج از امکان قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان شہرام غسیمی نے گزشہ روز سرکاری ذرائع ابلا غ کو بتایا کہ ایران کی دفاعی صلاحیت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اورکسی بھی صورتحال میں اس پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ میزائل تجربات ایران کے دفاعی پالیسیوں کے مقرر کردہ فریم ورک کے تحت ہورہے ہیں ۔ایک روز قبل برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ بیسٹک میزائل کی تیاریوں کا سلسلہ ترک کرددے۔

متعلقہ عنوان :