درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی منصوبہ بندی مزار سے 180 کلو میٹر دور وڈھ میں کی گئی۔ درگاہ اور شکار پور دھماکوں میں بھی مماثلت ہے۔تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 نومبر 2016 15:31

درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی منصوبہ بندی مزار سے 180 کلو میٹر دور وڈھ میں ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 نومبر۔2016ء) درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی منصوبہ بندی مزار سے 180 کلو میٹر دور وڈھ میں کی گئی۔ درگاہ اور شکار پور دھماکوں میں بھی مماثلت پائی گئی۔خضدار میں درگاہ بلاول شاہ نورانی میں دھماکے کی تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی منصوبہ بندی درگاہ سے 180 کلو میٹر دور وڈھ شہر میں کی گئی۔

حملہ آوروں نے درگاہ کے عقب کا کچا راستہ استعمال کیا۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق ستمبر میں عیدالضحی پر شکارپور میں بم دھماکوں اور درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں بھی مماثلت پائی گئی ہے۔تحقیقاتی اداروں کے مطابق خودکش حملہ آور کے اعضا کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جس کے بعد تفتیش میں مزید مدد ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :