نارنگ منڈی ،ٹریفک حادثات میںچارعورتوںسمیت15افرادزخمی ،دو کی حالت تشویشناک

منگل 15 نومبر 2016 16:01

نارنگ منڈی ،ٹریفک حادثات میںچارعورتوںسمیت15افرادزخمی ،دو کی حالت تشویشناک
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) ٹریفک حادثات میںچارعورتوںسمیت15افرادزخمی ہوگئے جن میں میاںبیوی کی حالت تشویشناک جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ ٹریکٹرٹرالی نے نارنگ منڈی آنے والے موٹرسائیکل سوار میاںبیوی کوکچل دیا جنہیںتشویشناک حالت میںلاہورریفرکردیاگیاہے جبکہ کالاخطائی روڈپر دوموٹررکشے تیزرفتاری کے باعث الٹنے سے تین عورتوںسمیت13سواریاںزخمی ہوگئیں واضح رہے کہ مذکورہ روڈپر پٹرولنگ چیک پوسٹ اورٹریفک پولیس سارجنٹ نہ ہونے کے باعث غیرمحتاط ڈرائیونگ کے باعث حادثات روزانہ کامعمول بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :